file photo

شامی حکومت ، حزب اختلاف کے درمیان امن بات چیت اگلے منگل کو جنیوا میں ہوگی
09 مئی 2017 (07:53)
0

شام کی حکومت اورحزب اختلاف کے درمیان امن بات چیت اگلے منگل کو جنیوا میں ہوگی۔اس بات کی تصدیق اقوام متحدہ کے ثالث سٹیفن دی مستورا نے ایک بیان میں کی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ ہفتے آستانہ میں ملک میں جنگ بندی زونز کے قیام سے متعلق طے پانے والے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیاجائے گا تاکہ تشدد کے واقعات میں کمی آئے اور جنیوا مذکرات کیلئے سازگارماحول یقینی بنایاجاسکے۔