مصدق ملک نے کہاکہ نئے احتساب بل پر کام ہورہا ہے جسے جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

file photo

حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں ہمیشہ شفافیت یقینی بنائی:مصدق
09 مئی 2017 (06:57)
0

وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں ہمیشہ شفافیت یقینی بنائی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے تمام بڑے منصوبوں میں بدعنوانی کے کسی واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔
مصدق ملک نے کہاکہ نئے احتساب بل پر کام ہورہا ہے جسے جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف نے پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے میں خود کواحتساب کیلئے پیش کیاہے۔
انہوں نے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد پانامہ پیپرز کامعاملہ ختم ہوجائے گا۔