مشیرخارجہ نے کہاکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیاجائے گا

file photo

پاکستان سرحدوں کی خلاف ورزی ہر گز برداشت نہیں کرےگا: سرتاج عزیز
09 مئی 2017 (06:53)
0

خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیرسرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ پُرامن تعلقات کی سوچ پر عمل پیرا ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاہم اپنی سرحدوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ،کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں منہ توڑ جواب دیاجائے گا۔مشیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان تحفظات دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔
اس سے پہلے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 25سال مکمل ہونے کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے سازگارماحول فراہم کررہا ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کواس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاناچاہیے۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زوردیا۔