file photo

اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام ماحولیاتی تبدیلیوں پر بات جیت جرمنی میں جاری
09 مئی 2017 (06:35)
0

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں بات چیت جرمنی کے شہر بون میں شروع ہوگئی ہے جس کا مقصد عالمی حدت سے نمٹنا ہے۔
دس روزہ بات چیت کے دوران حکام اس بات پر اتفاق رائے کی کوشش کریں گے کہ کاربن کا اخراج روکنے کیلئے 2015کے پیرس معاہدے پر کیسے عملدرآمد کیاجائے۔
پیرس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ کم کیا جائے گا۔