file photo

پاکستان ، کینیڈا کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے:زبیر
09 مئی 2017 (06:29)
0

سندھ کے گورنرمحمدزبیرنے امیدظاہر کی ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مستقبل میں تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوںگے۔
کراچی میں کینیڈا کے ہائی کمشنرPerry Callerwood سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دوطرفہ تجارت کے 70لاکھ ڈالر کے موجودہ حجم میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔
گورنر نے کہاکہ کینیڈا کے سرمایہ کار پاکستان کے مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ صوبہ سندھ میں توانائی، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
محمدزبیر نے کینیڈا کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جو ملک کا اقتصادی مرکز ہے۔