file photo

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
09 مئی 2017 (06:18)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔
تاہم بالائی سندھ اور جنوبی اوروسطی پنجاب میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔ مکران ،قلات ، کوئٹہ ، لاڑکانہ، راولپنڈی ، سرگودھاڈویژنوں، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد 23 ڈگری سینٹی گریڈ،لاہور 28،کراچی 29،پشاور 25،کوئٹہ اورمری 16،گلگت 12،اورمظفرآباد 17ڈگری سینٹی گریڈ