اونتونیو گوتریز کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پر پاکستان کو مبارکباد۔

File Photo

 سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان کے متحرک کردار کے معترف
09 جون 2017 (22:23)
0

پاکستان عالمی برادری کا ایک اہم رکن ہونے کی حیثیت سے اقوام متحدہ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اونتونیو گوتریز نے جمعہ کے روز قازخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت حاصل کرنے پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ تنظیم کے رکن کے طور پر مزید فعال کردار ادا کرے گا۔