کنٹری ڈائریکٹر اندریکاراتوتی کی مشیر قومی سلامتی ناصر جنوعہ سے ملاقات۔

اقوام متحدہ کی لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی فیاضانہ میزبانی پر پاکستان کی تحسین۔
09 جون 2017 (21:02)
0

اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے کنٹری ڈائریکٹر اندریکا راتوتی نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے افغان پناہ گزینوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کا ساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت افغان مہاجرین کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
اندریکا نے تقریباً چالیس سال تک لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی فیاضانہ میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی۔
انہوں نے عالمی برادری کے تعاون سے بقیہ پناہ گزینوں کی واپسی کی کوششوں سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔