شہباز شریف کی لودھراں میں دانش سکول اور ملتان میں سفاری پارک کی تعمیر کا منصوبہ وضع کرنے کی بھی ہدایت۔

وزیر اعلیٰ کا ملتان کیلئے سیف سٹی منصوبے کا اعلان
09 جون 2017 (20:55)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ملتان کے لئے سیف سٹی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کے روز لاہور میں ملتان ڈویژن کے اراکین پارلیمنٹ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپیڈو بس نیٹ ورک کو جنوبی پنجاب کے بڑے شہروں تک توسیع دی جائے گی
وزیراعلیٰ نے لودھراں میں دانش سکول کے قیام کا بھی اعلان کیا اور ملتان میں سفاری پارک کی تعمیر کے لئے منصوبہ وضع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا خانیوال میں کیمپس قائم کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ خانیوال لودھراں سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس منصوبے پر بائیس ارب روپے لاگت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھکر اور اٹک میں میڈیکل کالج قائم کئے جائیں گے۔