فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا،وزارت مذہبی امور

سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ لسٹ میں شامل تمام عازمین حج کی درخواستیں منظور
09 جون 2017 (20:44)
0

سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ لسٹ میں شامل تمام عازمین حج کی درخواستیں منظور کر لی گئی ہیں۔

مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت کے مطابق یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
ویٹنگ لسٹ میں سترہ ہزار پانچ سو تریسٹھ عازمین حج کے نام شامل تھے اور انہیں آج ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔
یہ عازمین حج اس سال اٹھائیس اپریل کو حج کی قرعہ اندازی کے بعد سے ویٹنگ لسٹ میں شامل تھے۔