پیکیج کے تحت 23سے28جون تک5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

File Photo

عیدالفطر ، پاکستان ریلویز کا رعایتی کرایوں پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
09 جون 2017 (20:40)
0

پاکستان ریلویز نے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں کے لئے خصوصی عید پیکیج کا اعلان کیا ہے
یہ پیکیج جمعہ کے روز لاہور میں ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کی صدارت میں ایک اجلاس میں منظور کیا گیا۔
پیکیج کے تحت اس مہینے کی 23 تاریخ سے اٹھائیس تاریخ تک پانچ خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جبکہ دو دن کے لئے کرایوں میں 33 فیصد کمی کی جائے گی۔
مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرینوں میں اضافی بوگیاں بھی لگائی جائیں گی۔
پہلی خصوصی ٹرین اس مہینے کی 23 تاریخ کو کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہو گی جبکہ دوسری ٹرین اس سے اگلے روز کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہو گی۔
تیسری ٹرین کراچی سے لاہور کے درمیان چلے گی جبکہ دو خصوصی ٹرینیں راولپنڈی اور ملتان کے درمیان چلائی جائیں گی۔