مریم اورنگزیب،اسحق ڈار کا بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال
09 جون 2017 (20:32)
0

اطلاعات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحق ڈار سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران وزارت اطلاعات سے متعلق بجٹ تجاویز اور مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انٹرٹینمنٹ کی صنعت مجموعی ملکی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور وزارت اطلاعات پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور بہتری کیلئے ایک پالیسی پر کام کررہی ہے تاکہ قومی ثقافت، سیاحت اور ادب کو فروغ دیا جاسکے۔