دونوں رہنماؤں کی دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت۔

روس،ایران کا قطر و شام تنازعات جامع مذاکرات سے حل کرنے پر زور
09 جون 2017 (20:26)
0

روس اور ایران نے قطر اور شام کے تنازعات جامع مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ مطالبہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے جمعہ کے روز آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنی ملاقات میں کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔