اقبال جھگڑا نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی سماجی واقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے

گورنر خیبر پختونخوا کی فاٹا کیلئے13ترقیاتی سکیموں کی منظوری
09 جون 2017 (20:21)
0

خیبرپختونخواء کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے جمعہ کے روز فاٹا کیلئے اڑھائی ارب روپے مالیت کی تیرہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی۔
پشاور میں فاٹا ڈیویلپمنٹ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی سماجی واقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے تعلیم ، زراعت ، اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ فاٹا میں قبائلی افراد کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا ایک جال بچھایا جا رہا ہے۔