گورنر سندھ سے چیئرمین انصار برنی ٹرسٹ کی ملاقات۔

وفاقی حکومت دوردراز علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے،محمد زبیر
09 جون 2017 (20:17)
0

سندھ کے گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دوردراز علاقوں کو ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے پر توجہ دے رہی ہے۔
جمعہ کے روز کراچی میں انصار برنی ٹرسٹ کے چیئرمین انصار برنی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ٹھٹھہ ، جیکب آباد اور حیدرآباد اضلاع کیلئے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
انصار برنی نے ملک بھرمیں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔