کانگو قتل عام،اقوام متحدہ کا عالمی تحقیقات کا مطالبہ
09 جون 2017 (20:07)
0

اقوام متحدہ نے کانگو میں قتل عام اور دیگر جرائم کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جس میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہو گئے۔
یہ مطالبہ انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زید رعد نے جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
ہائی کمشنر نے کانگو میں قتل عام اور تشدد کی شفاف تحقیقات کے لئے کانگو حکومت کو تکنیکی معاونت کی بھی پیش کش کی۔
ملیشیاء اور سرکاری فورسز کے درمیان لڑائی کی وجہ سے گزشتہ اگست سے وسطی کانگو میں سینکڑوں افراد ہلاک اور تیرہ لاکھ لاپتہ ہو چکے ہیں۔