حسین نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے اہل خانہ کے خلاف بے بنیاد الزامات کے پیچھے ایک سیاسی جماعت ہے۔

File Photo

کچھ غلط نہیں کیا جو جے آئی ٹی میں ثابت کرنا پڑے،حسین نواز
09 جون 2017 (18:55)
0

وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے ایسا کچھ غلط نہیں کیا ہے جو انہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں ثابت کرنا پڑے۔
وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں تیسرے پہر جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔
حسین نواز نے کہا کہ وزیراعظم کے اہل خانہ کے خلاف بے بنیاد الزامات کے پیچھے ایک سیاسی جماعت ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی کو محض شک کی بنیاد پر سزاء نہیں دی جاسکتی۔
حسین نواز نے کہا کہ وہ آج پانچویں بار جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں اور وہ دوبارہ بھی حاضر ہونے کیلئے تیار ہیں۔