مشیرنے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بجلی منصوبوں کیلئے 250 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،امیر مقام
09 جون 2017 (18:52)
0

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

جمعہ کی سہ پہر پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خیبرپختونخواء اور فاٹا میں بجلی کے منصوبوں کیلئے دو سو پچاس ارب روپے مختص کئے ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخواء کیلئے پن بجلی کے خالص منافع کے طور پر پچیس ارب روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ لواری ٹنل منصوبہ ستائیس ارب روپے کی لاگت سے بہت جلد مکمل کیا جائے گا۔
امیر مقام نے خیبرپختونخواء میں لوگوں کی بہبود کیلئے کوئی بڑا منصوبہ نہ شروع کرنے پر صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی۔