ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو خطے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا اچھا موقع ملے گا ۔

File Photo

ایس سی او رکنیت ،خطے کیساتھ روابط مضبوط ہوں گے،نفیس زکریا
09 جون 2017 (18:34)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکنیت سے خطے کے ساتھ ہمارے روابط مضبوط ہوں گے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایک ابھرتے ہوئے پلیٹ فارم کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم سے پاکستان کو خطے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنے کا اچھا موقع ملے گا جس میں منشیات کی سمگلنگ ، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی سے متعلق مسائل شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم سے پاکستان کو وسط ایشیائی ریاستوں سے اپنے تعلقات مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔