منصوبوں میں ٹرانسپورٹ ، مواصلات ، آبی وسائل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ذرائع ابلاغ ، انسانی وسائل اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں کے منصوبے شامل۔

سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے7ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی
09 جون 2017 (18:30)
0

سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اکسٹھ ارب روپے لاگت کے سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
یہ منظوری جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔
ان منصوبوں میں ٹرانسپورٹ ، مواصلات ، آبی وسائل ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ذرائع ابلاغ ، انسانی وسائل اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں کے منصوبے شامل ہیں۔

منصوبہ بندی کے وزیر نے گلگت بلتستان میں سافٹ وئیر پارک کے قیام کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ اس پارک سے علاقے کے لوگوں کو جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک فائبر آپٹک منصوبہ اس سال دسمبر میں مکمل ہو جائے گی جس سے اربوں ڈالر کے اس منصوبے سے نوجوانوں کو بہت فوائد ملیں گے۔