منصوبہ 2023 میں مکمل ہو گا۔

 پیہور ہائی کینال توسیعی منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک قرض فراہم کرے گا
09 جون 2017 (18:08)
0

ایشیائی ترقیاتی بنک خیبرپختونخواء میں پیہور ہائی کینال کے توسیعی منصوبے کے لئے آٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے زائد قرصہ فراہم کرے گا ۔
اس سلسلے میں جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق پاشا اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر Xiaohong Yang نے معاہدے پر دستخط کئے۔
معاہدے کے تحت جندابوکا مالاکنڈ میں پانی کے بیس کھالے تعمیر کئے جائیں گے اور خیبرپختونخواء کے علاقے انراس امبر میں پانی کے چھیاسی کھالے تعمیر کئے جائیں گے ۔ یہ منصوبہ 2023 میں مکمل ہو گا ۔
وزیر خزانہ اسحق ڈار نے دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھرپور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔