پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا باضابطہ مستقل رکن بن گیا
09 جون 2017 (18:00)
0

پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کا باضابطہ طور پر مکمل رکن بن گیا ہے ۔

یہ فیصلہ جمعہ کے روزقزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں کیا گیا۔
قزاخستان کے صدر نورسلطان نذربائیوف نے سربراہی اجلاس میں افتتاحی خطاب میں پاکستان کے تنظیم کے مکمل رکن بننے کا خیرمقدم کیا۔
سربراہ اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفد کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کی۔