قومی سلامتی کے مشیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں استحکام خطے میں دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے ۔

ناصر جنجوعہ کا افغان تنازعے کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور
09 جون 2017 (16:18)
0

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے افغان تنازعے کے سیاسی حل کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔وہ آج اسلام آباد میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنرمارگریٹ ایڈمسن اور کینیڈا کی ہائی کمشنرپیری کالڈرووڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔
ناصر جنجوعہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ افغانستان میں استحکام خطے میں دیرپا امن کیلئے ناگزیر ہے ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال خصوصا کابل میں حالیہ حملے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔