اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے فرخ عامل نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان میں مشکوک سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کے معاملات میں سلسل مداخلت کررہا ہے ۔

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں خونریزی بندکرانے کیلئے بھارت پردبائو ڈالے:پاکستان
09 جون 2017 (16:12)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت پر فوری طورپر مقبوضہ کشمیر میں خونریزی بند کرنے کیلئے دبائو ڈالے ۔یہ اپیل اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے فرخ عامل نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 35ویں اجلاس کے موقع پر کی۔
سفیر نے کہاکہ بھارت بلوچستان میں مشکوک سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان کے معاملات میں سلسل مداخلت کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کیلئے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قراردینے کی بھارتی کوششیں مضحکہ خیز ہیں۔
فرخ عامل نے کہاکہ بھارتی حکومت کوکشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو قبول کرناچاہیے ۔