وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہاہے کہ کابینہ سے مشاورت کے ذریعے جے آئی ٹی کو نیب کے اختیارات دئیے گئے ہیں ۔

جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیںگے:آصف کرمانی
09 جون 2017 (16:06)
0

سیاسی امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا ہے کہ ہم جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔آج اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کابینہ سے مشاورت کے ذریعے جے آئی ٹی کو نیب کے اختیارات دئیے گئے ہیں ۔
آصف کرمانی نے کہاکہ وزیراعظم کے بیٹے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے استثناء حاصل کرسکتے تھے تاہم انہوں نے احتساب کیلئے خود پیش ہونے کا راستہ اختیار کیا
وفاقی انتظام اور ترقیاتی ڈویژن کے وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) 2013ء کے انتخابی وعدوں کے مطابق ترقیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کررہی ہے ۔
اس سے پہلے پانامہ پیپرز کے مقدمے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اسلام آباد میں جوڈیشل اکیڈمی میں اپنی کارروائی کا آغاز کیا۔
وزیراعظم کے بیٹے حسین نواز بھی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کیلئے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے ۔