درگئی سے شابوزئی اور تونسہ شریف تک شاہراہ ایک ارب اکیانوے کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے ۔

بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات
09 جون 2017 (15:07)
0

بلوچستان حکومت صوبے کے پسماندہ علاقوں میں مواصلاتی نظام کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔مواصلات کے صوبائی محکمے کے ایک عہدیدار نے ریڈیوپاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایا کہ درگئی سے شابوزئی اور تونسہ شریف تک شاہراہ پر ایک ارب اکیانوے کروڑ اسی لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے ۔

اسی طرح چار کروڑ نوے لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع نصیر آباد کے علاقے گوپاٹ میں پٹ فیڈر نہر پر پل کی تعمیر کاکام بھی مکمل کیاجارہاہے ۔