بھارت نے ہمیشہ مقبوضہ علاقے میں ہونیو الی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرپردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے: شبیرشاہ
09 جون 2017 (14:48)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکرٹری شبیراحمدشاہ نے انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر زیدرعدالحسین کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کے اظہار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ مقبوضہ علاقے میں ہونیو الی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرپردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔
انسانی حقوق کے کشمیر کارکن الطاف حسین وانی نے انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کے اہم عہدیدار کے پالیسی بیان میں تیسری مرتبہ کشمیریوں کا ذکر ہونا بڑی پیشرفت ہے ۔
انسانی حقوق کے ایک اور کشمیری کارکن سید فیض نقشبندی نے کہاکہ اقوام متحدہ کے اہم فورم پر لگاتار تیسری بار کشمیر کا ذکرہونا یہ اشارہ کرتا ہے کہ آنے والے دنوں میں کوئی بڑی پیشرفت ہوگی ۔