وزیرمملکت داخلہ نے کہاہے کہ وزیراعظم نے اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے:بلیغ الرحمان
09 جون 2017 (14:29)
0

کارروائی کے آغاز بحث میں حصہ لیتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر شیخ رشید احمد کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ اٹھایا ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایوان کے کسٹوڈین کی ذمہ داری ہے کہ وہ منتخب نمائندوں کے حقوق کاتحفظ کرے انہوں نے کہاکہ معاملے کی مکمل چھان بین ہونی چاہیے اور مستقبل میں ایسے واقعات رونما ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں انہوں نے جمشید دستی کی گرفتاری کامعاملہ بھی اٹھایا ۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے داخلہ کے امور کے وزیرمملکت بلیغ الرحمن نے کہاکہ واقعے کے ذمہ دارشخص کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور تھانہ سیکرٹریٹ میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انھیں آج عدالت میں پیش کیاگیا اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
پانامہ پیپرز سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے بارے میں بلیغ الرحمن نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن ) قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے اوروزیراعظم نے اپنے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے ۔
ایوان کا اجلاس اب پیر کو تیسرے پہر چار بجے ہوگا ۔