خیبرپختونخوا حکومت کا دیربالا کے علاقے درورا میں ایک پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ
09 جون 2017 (14:26)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے دیربالا کے علاقے درورا میں ایک پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے ریڈیوپاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایاکہ یہ بجلی گھر دریائے پنجگوڑہ پر تعمیر کیاجائے گا ۔
یہ منصوبہ 2020 ء تک مکمل ہوگا جس پر تین ارب ستر کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔اس بجلی گھر کی تکمیل کے بعد ایک سو پچاس میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔
منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ پہلے ہی مکمل کرلی گئی ہے ۔