کنزرویٹو پارٹی کو پارلیمنٹ میں قطعی اکثریت حاصل نہیں ہوئی ۔

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی عام انتخابات میں 315 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی
09 جون 2017 (12:49)
0

برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی عام انتخابات میں پہلے نمبر پر آگئی ہے تاہم اسے پارلیمنٹ میں قطعی اکثریت حاصل نہیں ہوئی ۔اطلاعات کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے اب تک 315 نشستیں حاصل کی ہیں لیبرپارٹی نے 261 نشستوں اورسکاٹش نیشنل پارٹی نے 35 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔پہلی مرتبہ نوسوپچاس خواتین نے انتخابات میں حصہ لیا ۔
لیبرپارٹی کے سربراہ JEREMY CORBYN اور وزیراعظم تھریسامے نے اپنی اپنی نشستیں جیت لی ہیں ۔بولٹن سے لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژادیاسمین قریشی کامیاب ہوئی ہیں ۔