یہ اتفاق رائے سٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کے پندرہویں دور میں طے پایا ۔

پاکستان اور سویڈن اقوام متحدہ اوردیگر بین الاقوامی فورموں پرتعاون بڑھانے سے متفق
09 جون 2017 (12:38)
0

پاکستان اور سویڈن نے اقوام متحدہ اوردیگر بین الاقوامی فورموں پرتعاون بڑھانے سے اتفاق کیا ہے ۔یہ اتفاق رائے سٹاک ہوم میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کے پندرہویں دور میں طے پایا ۔
بات چیت میں پاکستان کے وفد کی قیادت یورپ کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری سفیر ظہیرجنجوعہ جبکہ سویڈن کی طرف سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور ایشیا اور UCEMNIA کیلئے محکمہ کی سربراہ سفیر CELLIA RUTHSTROM RUIN نے وفد کی قیادت کی ۔
فورم نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کاجائزہ لیا اور تجارت، معیشت ، سرمایہ کاری ، ثقافت ، تعلیم ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں مواقع کی نشاندہی کی ۔
فریقین نے باہمی مفاد کے بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اوراپنے متعلقہ خطوں میں امن وسلامتی کے ماحول کیلئے مختلف طریقوں پرغورکیا ۔پاکستانی وفد نے سویڈن کو نیوکلیئر سپلائرگروپ میں رکنیت کیلئے پاکستان کی اہمیت کے بارے میں بتایا جبکہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کے غیرارکان کیلئے طریقہ کار پرمبنی غیر امتیازی سوچ اپنانے کی ضرورت پرزوردیا ۔