File Photo

کلبھوشن یادیوکے مقدمے کی سماعت کاعمل تیزکیاجائے:اشتراوصاف
09 جون 2017 (08:51)
0

اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی نے بین الاقوامی عدالت انصاف پرزوردیاہے کہ کلبھوشن یادیوکے مقدمے کی سماعت کاعمل تیزکیاجائے۔

انہوں نے یہ مطالبہ عدالت کے صدرRonny Abraham سے ملاقات کے دوران کیا۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کوپاکستان کی ایک ایڈہاک جج مقرر کرنے کی خواہش کے بارے میں بتایا جو اس مقدمے کی تمام کارروائی کے دوران عدالت کے بنچ کے ساتھ بیٹھے گا۔