File Photo

چین اور روس علاقائی سلامتی اوراستحکام برقراررکھنے پر متفق
09 جون 2017 (08:47)
0

چین اور روس نے بین الاقوامی اورعلاقائی امور میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اثرورسوخ میں فروغ کے ذریعے علاقائی سلامتی اوراستحکام برقراررکھنے پراتفاق کیاہے۔

یہ اتفاق رائے چین کے صدرXi Jinpingاور روس کے صدرولادی میرپیوٹن کے درمیان قازخستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے پہلے ہونیوالی ملاقات کے بعد سامنے آیاہے۔
دونوں سربراہان مملکت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کے فروغ کاعزم ظاہرکیاہے۔
چین کے صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم پرزوردیتے ہوئے کہاکہ اسے افغانستان میں قیام امن اور جاری مصالحتی عمل میں وسیع ترکرداراداکرناچاہیے۔
دونوں سربراہان مملکت نے افغانستان، جزیرہ نماکوریا اور دوسرے عالمی اورعلاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔