File Photo

شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے دوسرے ملکوں کے ساتھ روابط مستحکم بنانے میں مدد ملے گی:زکریا
09 جون 2017 (07:33)
0

دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے پاکستان کے خطے کے دوسرے ملکوں کے ساتھ روابط مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

ایک نیوز چینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے پاکستان کو خطے کو درپیش مسائل کے حل میں اپناکردارادا کرنے کااچھا موقع فراہم ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت سے وسط ا یشیائی ملکوں کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں بہتری لانے میں بھی مدد ملے گی۔