برطانوی انتخابات:انتخابی جائزے میں مخلوط پارلیمنٹ کی پیشگوئی
09 جون 2017 (07:30)
0

برطانیہ میں عام انتخابات سے پہلے ہونیوالے انتخابی جائزے میں مخلوط پارلیمنٹ کی پیشگوئی کی گئی ہے جس میں حکمران جماعت کنزرویٹوپارٹی کی اکثریت میں کمی آسکتی ہے۔

انتخابی جائزے کے مطابق برطانوی دارالعلوم کی 650نشستوں کیلئے ہونیوالے انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی کو314، لیبرپارٹی کو266، Lib Demsکو چودہ، UKIPکو نَو اورSNPکو34نشستوں پرکامیابی مل سکتی ہے۔
ایوان میں مجموعی اکثریت کے حصول کیلئے کسی بھی پارٹی کو326نشستیں درکارہیں۔
انتخابی جائزے کے نتائج منظرعام پرآنے کے بعدڈالرکے مقابلے میں برطانوی پائونڈ کی قدردوسینٹ سے زائدکی کمی کے ساتھ ایک اعشاریہ دوسات ایک سات ڈالرفی پائونڈ پر پہنچ گئی ہے۔