File Photo

موسم زیادہ ترگرم اورخشک رہے گا:محکمہ موسمیات
09 جون 2017 (07:26)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگرم اورخشک رہے گا۔

تاہم اسلا م آباد، راولپنڈی، مالاکنڈ،ہزارہ،پشاور ،بنوں ،کوہاٹ ، گوجرانوالہ، سرگودھا ،لاہور، فیصل آباد،ملتان ڈویژنوں فاٹا اورکشمیر کہیں کہیں گرد آلود ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
جمعہ کی صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت:
اسلام آباد بیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہوراورپشاور چوبیس
کراچی اکتیس
کوئٹہ بیس
گلگت اورمری پندرہ
اورمظفرآباد سترہ ڈگری سینٹی گریڈ