File Photo

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پرزور
09 جون 2017 (06:44)
0

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرسیدابن عباس نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بین الاقوامی سطح پرمشترکہ کوششوں پرزوردیاہے۔

پی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور پاکستان دہشتگردی کیخلاف یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ہائی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ برطانوی سرمایہ کارچین پاکستان اقتصادی راہداری کو پُرکشش کاروباری موقع سمجھتے ہیں اور اس میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔