File Photo

عمران خان کو خوابوں کی دنیا سے باہرنکل کرحقیقت کاسامنا کرناچاہیے:مریم اورنگزیب
09 جون 2017 (06:29)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو خوابوں کی دنیا سے باہرنکل کرحقیقت کاسامنا کرناچاہیے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اُن کیخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت، ا لیکشن کمیشن اورحنیف عباسی کی دائرکردہ عرضداشت اُن کے تعاقب میں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ، پاکستان ٹیلی ویژن ،وزیراعظم ہائوس اور جمہوریت پر حملے عمران خان کی بدترین کامیابیاں ہیں۔ وزیرمملکت نے کہاکہ تحریک انصاف کے سربراہ کو2018ء کے عام انتخابات میں عوام کے ردعمل کاسامنا کرنا پڑے گا۔