File Photo

حکومت کو توقع ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پانامہ دستاویزات کی شفاف تحقیقات کرے گی:مصدق
09 جون 2017 (06:26)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ حکومت کو توقع ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم پانامہ دستاویزات کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرے گی۔

ایک نیوزچینل سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کسی بھی فورم پر پانامہ پیپرزکی تحقیقات کیلئے پُرعزم ہے تاکہ اس معاملے کو ہمیشہ کیلئے نمٹایاجاسکے۔
ترجمان نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف خود کو اوراپنے خاندان کو تحقیقات کیلئے پیش کرچکے ہیں۔