افغانستان کے ساتھ سرحدی نظم ونسق دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے ناگزیرہے:اعزاز
09 جون 2017 (06:23)
0

امریکہ میں پاکستان کے سفیراعزاز چودھری نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحدی نظم ونسق دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے ناگزیرہے۔

وہ نیویارک سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹ رکن کانگریس اور ایوان کی سرکاری فنڈز کی کمیٹی کی رکن Nita Lowey سے باتیں کررہے تھے۔ سفیرنے انہیں پاکستان کی اقتصادی ترقی، انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور فاٹا میں تعمیرنو ا ور بحالی کے جاری عمل سے آگاہ کیا۔
اعزاز چودھری نے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ تین برسوں میں سیکیورٹی اور اقتصادی صورتحال میں بہتری لانے میں غیرمعمولی پیشرفت کی ہے۔