وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم نے آزاد عدلیہ کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔

انارکی اور انتشار پھیلانے کی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا،احسن
09 جولائی 2017 (22:27)
0

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ انارکی اور انتشار پھیلانے کی سازشوں کوناکام بنایا جائے گا ۔
انہوں نے یہ بات نارووال میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاناما کیس ایک سیاسی ایجنڈا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ قوم نے آزاد عدلیہ کیلئے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں انہوں نے کہاکہ مخالفین قانون وانصاف کے بجائے دبائو ڈال کر فیصلہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا مسلم لیگ(ن) ترقی اور خوشحالی کا دوسرا نام ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اس ملک ہرقسم کی نمایاں ترقی وزیراعظم نوازشریف کے مصمم عزم سے شروع ہوئی ۔