بھارتی گولہ باری کے باعث مزید تین شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔

جنگ بندی خلاف ورزیاں،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دوبارہ دفتر خارجہ طلبی
09 جولائی 2017 (20:44)
0

پاکستان نے بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو اتوار کے روز پھر طلب کیا اور چڑی کوٹ اور ستوال سیکٹرز میں بھارتی فورسز کی طرف سے ایک بار پھر جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج کیا ۔
بھارت کی طرف سے سارک کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے شہری علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی گولہ باری کے باعث مزید تین شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا ۔
انہوں نے کہاکہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور انسانی وقار اور انسانی حقوق کے عالمی اور انسانی قوانین کے منافی ہے ۔
ڈائریکٹر جنرل نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ دوہزار تین کے جنگ بندی معاہدے کا احترام کرے اس واقعے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دیگر واقعات کی تحقیقات کرائے ، بھارتی فورسز  جنگ بندی کے مکمل احترام کی ہدایت کرے اور کنٹرول لائن پر امن قائم رکھے ۔
دفترخارجہ کے عہدیدار نے کہاکہ پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو اقوام متحدہ کی طرف سے دئیے گئے مینڈیٹ کے مطابق اپنا کردارادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کنٹرول لائن پر کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اپنی ظالمانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے لیکن وہ اپنی ان سازشوں میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا ۔