وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے لیڈر عوام کی توقعات کو پورا کر رہے ہیں۔

سیاسی جماعتوں کا وژن عوام کی خدمت ہونا چاہیے،شیخ آفتاب
09 جولائی 2017 (20:37)
0

پارلیمانی امور کے وزیرشیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا وژن عوام کی خدمت ہونا چاہیے اوران کی پالیسیاں اس پر مبنی ہونی چاہئیں ۔

انہوں نے اٹک میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی اپنے لیڈروں سے توقعات ہوتی ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لیڈران کی توقعات کو پورا کررہے ہیں ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ایک مشن کا نام ہے اور یہ مشن پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا، غربت کا خاتمہ اور عوام کامعیار زندگی بہتر بنانا ہے ۔