ترجمان نے کہاکہ بے بنیاد پروپیگنڈے میں ملوث عناصر اور فریقین کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے ۔

file photo

اسحق ڈار نے میڈیا میں اپنے خلاف بے بنیادالزامات کو مسترد کر دیا
09 جولائی 2017 (20:21)
0

وزیرخزانہ اسحق ڈار نے میڈیا میں اپنے خلاف پھیلائے جانے والے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

وزیرخزانہ کے ترجمان کے مطابق اسحق ڈار نے اپنی پیشی کے دوران جے آئی ٹی کو بالکل بھی یہ یقین دہانی نہیں کرائی کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف دستاویزی ثبوت لائیںگے۔
ترجمان نے کہاکہ وزیرخزانہ نہ تو اپنے یا اہلخانہ امریکی شہریت طلب کررہے ہیں اور نہ ہی انہوں نے کسی رکن اسمبلی سے خفیہ شادی کررکھی ہے ۔
انہوں نے کہایہ بھی پروپیگنڈا ہے کہ اسحق ڈار نے 2008ء سے اپنی مرسیڈیز بینز گاڑی کا ٹیکس ادا نہیں کیا ہے ۔
انہوں نے تصدیق کی کہ سینٹر ڈار نے 2008ء سے ہرسال موٹر وہیکل ٹیکس ادا کیا ہے اور اگلے سال 30 جون تک ادائیگی کرچکے ہیں ۔
ترجمان نے کہاکہ اس بے بنیاد پروپیگنڈے میں ملوث عناصر اور فریقین کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے ۔