file photo

مشترکہ مزاحمتی قیادت کی برہان وانی کے یوم شہادت پر کرفیو اور دیگر پابندیوں کے نفاذ کی مذمت
09 جولائی 2017 (19:32)
0

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں کرفیو اور دیگر پابندیوں کے نفاذ کی شدید مذمت کی ہے۔
سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملکنے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر کو مکمل طور پر ایک میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے عوا م سے اپیل کی کہ وہ کل شہداء کے گھروں میں جا کر انکے لواحقین کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کریں جبکہ ایک ہفتے کے احتجاجی کلینڈر کے سلسلے میں منگل کو کشمیر کے حوالے سے ایک آن لائن آگاہی مہم میں حصہ لیں۔
امرتسر میں قائم تنظیم '' دل خالصہ''کے رہنمائوں ایچ ایس دامی اور کنور پال سنگھ نے ایک بیان میں برہان مظفر وانی شہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے
انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اورتنازعہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔
ادھر بھارتی فوج اور پولیس کے مظالم کے خلاف ضلع کپواڑہ کے علاقے تریہگام میں آج مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔
دکانیں بند رہیںجبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔