وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نے عوام سے کئے بیشتر انتخابی وعدے پور ے کر دئیے ہیں۔

file photo

حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا تہیہ کر رکھا ہے،عثمان ابراہیم
09 جولائی 2017 (19:27)
0

ہائوسنگ کے وزیر مملکت عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک سے دہشتگردی انتہا پسندی ، لوڈ شیڈنگ ، مہنگائی اور غربت کے مکمل خاتمے کا تہیہ کررکھا ہے۔

انہوں نے گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو مختلف ضروریات زندگی کی فراہمی کے بیشتر انتخابی وعدے پورے کردیئے ہیں۔
عثمان ابراہیم نے کہا کہ اربوں روپے مالیت کے توانائی منصوبے آئندہ سال تک مکمل ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں ملک سے لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا۔