file photo

کراچی،پی ایس 114ضمنی انتخاب ووٹوں کی گنتی جاری
09 جولائی 2017 (19:07)
0

کراچی کے حلقے پی ایس 114 میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ پرامن انداز میں ختم ہوگئی ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔
انتخابات میں 27 امیدواروں نے حصہ لیا تاہم توقع ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی، ایم کیوایم پاکستان، پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا ۔
حلقے میں ایک لاکھ تیرانوے ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جنہوں نے اپنی پسند کا نمائندہ منتخب کرنے کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے ۔
حلقے میں امن وامان برقراررکھنے کیلئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔