مشیر وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔

حکومت ملک کو ترقی یافتہ،خوشحال بنانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے،امیر مقام
09 جولائی 2017 (19:01)
0

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئے مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے اتوار کے روزضلع نوشہرہ کے علاقے پبی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کئے ہیں۔

پشاور میں مسلم لیگ نون کی خواتین کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باقی ملک کی طرح خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بھی ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کا ایجنڈا ملک کی ترقی وخوشحالی ہے اور کسی کو اسے سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ تحریک انصاف صوبے میں بڑی بدعنوانی میں ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ میٹرو بس منصوبوں کے نقاد چار سال میں پشاور میں ریپڈ بس کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تک پیش نہیں کرسکے۔