راجہ فاروق کی کنٹرول لائن شہری آبادی پر بھارتی فائرنگ کی مذمت
09 جولائی 2017 (18:41)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر بھارت کی پھر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کی ہے۔
گزشتہ روز بھارت نے عباس پور اور نکیال سیکٹروں کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے چار خواتین سمیت کم سے کم پانچ شہری شہید اور دس زخمی ہوگئے۔