وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی فعال قیادت میں ملک کی بے مثال ترقی کی تاریخ رقم ہوئی۔

مسلم لیگ نون عدلیہ کا حقیقی معنوں میں احترام کرتی ہے،خواجہ آصف
09 جولائی 2017 (18:22)
0

پانی اور بجلی کے وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون عدلیہ کا حقیقی معنوں میں احترام کرتی ہے۔

اتوار کے روزسیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ملک میں آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کیلئے رکاوٹوں اور مشکلات کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی فعال قیادت میں ملک کی بے مثال ترقی کی تاریخ رقم ہوئی۔
پانی وبجلی کے وزیر نے کہا کہ ہمارا مقصد معاشی طور پر مستحکم اور خوشحال پاکستان ہے اور ہم اس مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے۔
پانی وبجلی کے وزیر نے کہا کہ حکومت کے خلاف بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کا ایک بھی مقدمہ نہیں ہے کیونکہ شفافیت اور میرٹ ہمارا ایجنڈا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی منفی اور انتشار پر مبنی سیاست کو سمجھ چکے ہیں۔